جناح اسپتال، مریض کو آپریشن کے لیے 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517362_4042292_%D8%AC%DB%8C%D9%86%D9%86%D8%A7%DA%BE_updates.jpgفائل فوٹو
کراچی کے جناح اسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے مریض کو سرجیکل کمپلیکس میں 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی۔
23 جون 2027 کی تاریخ ملنے پر مریض نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے فوری آپریشن کی اپیل کردی۔
ویڈیو میں مریض نے کہا کہ روزانہ درد کم کرنے کے 2 انجکشن لگارہا ہوں، نجی اسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔
دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد زیادہ اور ڈاکٹروں کی تعداد کی کمی کے باعث لمبی تاریخ دی گئی ہے۔
Pages:
[1]