تفتان بارڈر پر تمام افراد کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562203_3130698_Sarfraz-Bugti-CM-Balochistan-2_updates.jpgوزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر تمام افراد کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی صورتِ حال کے پیشِ نظر حکومت کی تمام متعلقہ مشینری مکمل الرٹ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1538081_071752_updates.jpg
بلوچستان میں دہشتگردی کا گراف کم ہوا ہے، سرفراز بگٹی
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں خشک سالی کی صورتِ حال سنگین ہوتی جا رہی ہے، اس سے متعلق جامع منصوبہ بندی کر ریے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد کے راستے پاکستانی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی آمد جاری ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا ہے کہ اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے 1 ہزار 979 افراد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں جن میں 37 سفارتکار بھی شامل ہیں۔
Pages:
[1]