آبنائے ہرمز بند، ملک میں پیٹرول و ڈیزل فروخت میں کفایت شعاری منصوبہ شروع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562207_645829_Strait-of-Hormuz-n-Petroleum-Sales_updates.jpg—فائل فوٹو
آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل فروخت میں کفایت شعاری منصوبہ شروع کر دیا گیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما سمیر حسین نے کہا ہے کہ تیل کمپنیز نے پیٹرول پمپس کو مرضی سے خریداری روک دی ہے۔
سمیر حسین نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ماہ تیل فروخت اوسط کے حساب سے تیل سپلائی کی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562193_021134_updates.jpg
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی انشورنس لاگت 12 گنا بڑھ گئی: برطانوی اخبار
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی انشورنس لاگت 12 گنا بڑھ گئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سمیر حسین نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ایس او پمپس کو فروری کی اوسط سیل کے حساب سے تیل دے رہی ہے۔
اس حوالے سے توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے کے سبب یہ حکمت عملی مناسب ہے۔
دوسری جانب ایران اسرائیل جنگ کے دوران اتوار کے بعد سے7 آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
Pages:
[1]