ایران یورپ کیلئے بھی خطرہ بننے کے قریب آگیا، نیٹو چیف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562247_7854758_NATO-Chief-Mark-Rutte-new_updates.jpgنیٹو چیف مارک روٹے (فائل فوٹو)۔نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے کہا ہے کہ ترکیہ میں میزائل حملہ سنگین تھا، آرٹیکل 5 کا یہاں اطلاق نہیں ہوتا، ترکیہ پر حملہ ناکام بنانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹو چوکس تھا۔
نیٹو چیف نے مزید کہا کہ ایران یورپ کے لیے بھی خطرہ بننے کے قریب آگیا ہے، ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کے خاتمے کیلئے صدر ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562195_020008_updates.jpg
اسرائیلی F-35 نے ایرانی Yak-130 طیارہ تباہ کر دیا، وجہ کیا بنی؟
یہ طیارہ ایران کو پہلی بار 2013ء میں فراہم کیا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انھوں نے کہا کہ ابھی اندازہ لگانا مشکل ہے کہ ایران کی صورتحال کیسے ختم ہوگی، یقینی بنانا ہوگا کہ ایران آئندہ کے لیے خطرہ نہ بنے۔
مارک روٹے نے کہا میرا خیال ہے کہ امریکا کو معلوم ہے وہ کیا کر رہا ہے، ایران کی صورتحال کے باوجود اتحادی یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
Pages:
[1]