slotcosino Publish time 2026-3-5 22:40:06

ایران کا کویت، بحرین اور یو اے ای میں 20 امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562249_9926536_mesile_updates.jpgفوٹو: ایرانی میڈیا

ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں موجود تقریباً 20 امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنا کر انہیں نقصان پہنچایا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا، جن کا ہدف خطے میں امریکی فوجی تنصیبات اور مواصلاتی نظام تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561928_095619_updates.jpg
اسرائیلی فوج نے تہران میں بمباری کرکے اہم شخصیت کو قتل کردیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تہران کے مشرق میں واقع ایک بڑے ایرانی عسکری کمپلیکس پر وسیع پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کے شمالی حصے میں آج صبح ایک امریکی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران پہلے ہی خبردار کر چکا تھا کہ جنگی حالات میں عالمی قوانین کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے حقوق اسلامی جمہوریہ ایران کے کنٹرول میں ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561918_082827_updates.jpg
امریکا کا 17 ایرانی بحری جہاز ڈبونے کا دعویٰ، بحری جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایرانی بحری جہاز پر تارپیڈو ٹکرانے سے زوردار دھماکہ ہوتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اس حوالے سے جاری ضوابط پر سب کو عمل کرنا ہوگا، امریکا، اسرائیل، یورپی ممالک اور ان کے حامیوں سے تعلق رکھنے والے فوجی اور تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر آبنائے ہرمز میں امریکا، اسرائیل یا یورپی ممالک کا کوئی جہاز دیکھا گیا تو اسے یقینی طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: ایران کا کویت، بحرین اور یو اے ای میں 20 امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ