slotcosino Publish time 2026-3-5 22:40:10

انگلینڈ اور ویلز پولیس فیڈریشن کے تین افراد مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562253_4634580_GAZA-NEW-2_updates.jpg

انگلینڈ اور ویلز کی پولیس فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو مبینہ مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد برطانوی پولیس نظام میں ہلچل مچ گئی ہے۔

سٹی آف لندن پولیس کے انسدادِ بدعنوانی یونٹ کے مطابق ایک طویل اور اہم تحقیقات کے بعد سرے سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ، ویلز کے 51 سالہ اور برسٹل کے 55 سالہ اشخاص کو عہدے کے ناجائز استعمال کے ذریعے فراڈکے شبہے میں حراست میں لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ تفتیش افراد اس وقت یا ماضی میں پولیس فیڈریشن کے انتظامی اور عملی ڈھانچے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں، تاہم ان کے نام اور عہدے ظاہر نہیں کیے گئے۔

بدھ کی صبح ویلز، سمرسٹ، لندن اور سرے میں بیک وقت چھاپے مارے گئے، جبکہ لیذرہیڈ میں قائم فیڈریشن ہاؤس جو تنظیم کا مرکزی دفتر ہے سمیت ملزمان کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔

پولیس فیڈریشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، تاہم معاملہ زیرِ تفتیش ہونے کے باعث مزید تبصرے سے گریز کیا گیا۔

سٹی آف لندن پولیس نے موجودہ اور سابق ملازمین سمیت ایسے تمام افراد سے اپیل کی ہے جن کے پاس اس کیس سے متعلق معلومات ہوں کہ وہ سامنے آئیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات پیچیدہ نوعیت کی ہیں اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: انگلینڈ اور ویلز پولیس فیڈریشن کے تین افراد مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار