امریکا اسرائیل نے ایران میں 13 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا، ڈبلیو ایچ او
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562266_6564278_HOpital-iran_updates.jpgتہران میں اسرائیلی اسٹرائیکس میں گاندھی اسپتال کی تباہی کے مناظر - فوٹو بشکریہ الجزیرہعالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں میں صحت کے 13 مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایران میں صحت کے مراکز پر حملوں میں 4 ہیلتھ ورکر جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے میں بھی صحت کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر اربیل میں امریکی فورسز کے ہیدکوارٹرز کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
Pages:
[1]