افغانستان کو فتح کرنے کا ارادہ نہیں، بگرام میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا، سیکیورٹی ذرائع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562267_151749_Bagram-Airbase_updates.jpgپاکستان نے بگرام میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا، افغان طالبان کی ایمونیشن سپورٹ کا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی بیان پر کارروائی نہیں کی، اپنا ٹارگٹ حاصل کیا، اہداف کے حصول تک افغانستان میں ٹارگٹ کرتے رہیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ اب تک افغانستان پر 58 کارروائیاں کرچکے ہیں۔ 226 پوسٹیں تباہ کرچکے، 36 پوسٹوں پر اپنا پرچم لہرایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561840_102323_updates.jpg
آپریشن غضب للحق: پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا: امریکی اخبار
آپریشن غضب للحق کے پیشِ نظر پاکستان نے افغانستان کی اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانستان ایمپائرز کا قبرستان نہیں پلے گراؤنڈ ہے۔ ایمپائر افغانستان آتے ہیں اپنا کھیل کھیلتے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے دھمکیوں کے پرچے جاری کروائے جا رہے ہیں، افغانستان ماسٹر پراکسی بن گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا افغانستان کو فتح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پاکستان نے بگرام میں اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا۔
Pages:
[1]