slotcosino Publish time 2026-3-6 01:55:20

ویڈیو گیم مناظر کو ایران حملوں کی ویڈیوز سے ملا کر شیئر کرنے پر وائٹ ہاؤس تنقید کی زد میں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562268_6769363_vd_updates.jpgاسکرین گریب/ ایکس وائٹ ہاؤس

ویڈیو گیم کے مناظر کو ایران پر حملوں کی ویڈیوز سے ملا کر شیئر کرنے پر وائٹ ہاؤس تنقید کی زد میں آگیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس میں ویڈیو گیم کال آف ڈیوٹی (Call of Duty) کے مناظر کو ایران میں امریکی میزائل حملوں کی حقیقی ویڈیوز کے ساتھ ملا کر پیش کیا گیا۔

تقریباً ایک منٹ کی اس ویڈیو کو ’’Courtesy of the Red, White & Blue‘‘ کے عنوان کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا گیا۔ جسے 3 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ملا جلا مگر زیادہ تر تنقیدی ردعمل سامنے آیا، ایک صارف نے لکھا کہ حکومت جنگ کو ویڈیو گیم کی طرح پیش کر رہی ہے، جو نا مناسب اور بچکانہ عمل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562262_072242_updates.jpg
امریکا، اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ، جانی نقصان میں مسلسل اضافہ

اسرائیل میں ایرانی اور حزب اللہ کے حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے، ان میں 9 افراد یکم مارچ کو بیئت شمیش پر ایرانی میزائل حملے میں مارے گئے، ایرانی حملوں میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اس ’ویڈیو گیم‘ میں وہ ایرانی بچیاں شامل نہیں جو حملوں میں مار دی گئیں، نہ ہی وہ امریکی فوجی جو جنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں کم از کم 1230 افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں 175 طالبات اور اسکول عملہ بھی شامل ہیں جو ہفتے کے روز میناب میں ایک اسکول پر میزائل حملے میں مارے گئے۔
Pages: [1]
View full version: ویڈیو گیم مناظر کو ایران حملوں کی ویڈیوز سے ملا کر شیئر کرنے پر وائٹ ہاؤس تنقید کی زد میں