slotcosino Publish time 2026-3-6 02:33:49

پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں، فوری بحران کا خدشہ نہیں: پیٹرول قیمت نگران کمیٹی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562273_2518422_Petrol1_updates.jpgفوٹو: فائل

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں اور فوری طور پر کسی بحران کا خدشہ نہیں۔

اجلاس سے متعلق اعلامیہ میں وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے توانائی کے شعبے کی ترقیات اور قومی تیاریوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں اور فوری طور پر کسی بحران کا خدشہ نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562207_032202_updates.jpg
آبنائے ہرمز بند، ملک میں پیٹرول و ڈیزل فروخت میں کفایت شعاری منصوبہ شروع

آبنائے ہرمز بندش کے بعد ملک میں پیٹرول و ڈیزل فروخت میں کفایت شعاری منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ہم آہنگی بڑھانے سے توانائی فراہمی بارے قومی پالیسیوں کیساتھ اتفاق رائے قائم کیا جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق جامع عملدرآمد منصوبہ تیار کیا جائے گا جو قلیل اور طویل مدتی چیلنجز کا سامنا کرے گا۔

عوامی آگاہی مہم شروع کی جائیں تاکہ توانائی کی بچت اور مؤثر استعمال کی تعلیم دی جاسکے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مستقل مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: پیٹرولیم مصنوعات موجود ہیں، فوری بحران کا خدشہ نہیں: پیٹرول قیمت نگران کمیٹی