عراقی کردوں کو ایران نہیں بھیجا جا رہا، عراقی کرد انتظامیہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562327_4530062_iran_updates.jpgفائل فوٹوشمالی عراق میں قائم خودمختار کرد انتظامیہ نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ عراق سے کردوں کو مسلح کرکے ایران بھیجا جا رہا ہے۔
عراقی کرد انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ خطے میں جنگ کو توسیع دینے کی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں۔ اس کے برعکس ہم تو خطے میں امن و استحکام کی اپیل کرتے ہیں۔
عراقی کرد انتظامیہ نے اپنے علاقے پر حملوں کی مذمت کی اور عراقی حکومت اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ عراقی کردوں پر حملوں سے بچنے میں عوام کی مدد کریں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562305_015122_updates.jpg
اسرائیل کا ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان
اسرائیلی آرمی چیف نے ایران جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عراق کے کرد نژاد صدر عبداللطیف راشد کی اہلیہ اور عراق کی خاتون اول شاناز ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ خدا کے لیے کردوں کو تنہا چھوڑ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 1991 میں عراق میں بغاوت کے بعد بھی کردوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا تھا۔ اسی طرح شامی کردوں نے داعش کے خلاف مزاحمت کی مگر انہیں بھی بے آسرا چھوڑ دیا گیا۔
شاناز ابراہیم نے کہا کہ عراقی کرد کو پہلی مرتبہ عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنے کا موقع ملا ہے، ہمارے لیے ممکن نہیں کہ بڑی طاقتیں ہمیں کرائے کے سپاہیوں کے طور پر استعمال کریں۔
Pages:
[1]