ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562330_4699571_Trmp_updates.jpgفائل فوٹوامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562294_114209_updates.jpg
ٹرمپ کا مجتبیٰ خامنہ ای کو ایرانی سپریم لیڈر قبول کرنے سے انکار
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے معاملے میں براہِ راست کردار ادا کرنا ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کو مکمل ختم کردیا ہے، یقینی بنائیں گے آئندہ جو بھی ایران کی قیادت کرے گا وہ امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہیں دے گا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کے لیے کال کی لیکن ہم نے کہا بہت دیر ہوگئی ہے، ایرانی سفارتکاروں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر کے ایرانی سفارت کار ایک نئے اور بہتر ایران کی تشکیل میں امریکا کی مدد کریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان بھی کیا۔
Pages:
[1]