برطانوی وزیراعظم کا عراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے، میئر لندن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562669_8748165_sadiq_updates.jpgمیئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا جنگ میں شریک نہ ہونا اور عراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو سے کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ برطانیہ کی دیگر سیاسی جماعتیں امریکا کے ساتھ جنگ میں جانا چاہتی ہیں۔
قبل ازیں برطانوی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ کا طویل عرصہ سے موقف ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کے جائیں، برطانیہ اسی لیے ایران پر ابتدائی حملوں کا حصہ نہیں بنا۔
Pages:
[1]