ایران کشیدگی، اسرائیل نے مسجدِ اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی لگا دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562676_5025533_6_updates.jpg---فائل فوٹو
اسرائیل نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ میں آج جمعے کی نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہشام ابراہیم نے اسرائیلی فوج کے پلیٹ فارم المنسق کے ذریعے اعلان کیا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل اور خطے میں جوابی حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558031_093325_updates.jpg
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے مسجدِ اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو گرفتار کر لیا
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے رمضان سے قبل مسجد الاقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو گرفتار گرفتار کر لیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ یروشلم کے قدیم شہر (اولڈ سٹی) میں موجود تمام مقدس مقامات جمعے کے روز بند رہیں گے، جن میں مسجدِ اقصیٰ، مغربی دیوار (ویسٹرن وال) اور چرچ آف ہولی سیپلکر شامل ہیں، اس دوران کسی بھی مذہب کے عبادت گزاروں یا زائرین کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
دوسری جانب مسجدِ اقصیٰ کے سینئر امام شیخ عکرمہ صبری نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام ہر موقع کو مسجدِ اقصیٰ کو بند کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو کہ مکمل طور پر بلا جواز ہے۔
Pages:
[1]