slotcosino Publish time 2026-3-6 15:35:00

امریکی ٹی وی نے ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کر دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562684_9649314_iran_updates.jpg
— فائل فوٹو

امریکی ٹی وی نے ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کر دی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا گیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی 2 مقامات پر تھاڈ ریڈار پر تاک کر حملہ کیا گیا۔

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب ٹھیک نقصان کا اندازہ ممکن نہیں تاہم ایک تھاڈ سسٹم کی قیمت 50 کروڑ ڈالر ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562672_083624_updates.jpg
ایران طویل جنگ کیلئے تیار، دشمن کو دردناک ضربیں لگیں گی: پاسدارانِ انقلاب

ان کا کہنا ہے کہ ایران جلد ایسی نئی اسٹریٹیجک ہتھیار متعارف کرائے گا جو اب تک میدانِ جنگ میں استعمال نہیں کیے گئے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی کے آلات سے ایئر ڈیفنس کمزور کرنے کی کوشش کی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار متعارف کرائے گا جو اب تک میدانِ جنگ میں استعمال نہیں کیے گئے۔
Pages: [1]
View full version: امریکی ٹی وی نے ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کر دی