slotcosino Publish time 2026-3-6 16:13:59

ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں مجھے شامل کیا جانا چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562682_1734172_News1_updates.jpg
—فائل فوٹوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے اگلے سپریم لیڈر کے انتخاب کے عمل میں مجھے بھی شامل کیا جانا چاہیے، وہ ایسے رہنما کو قبول نہیں کریں گے جو سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی پالیسیوں کو جاری رکھے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا اگلا سپریم لیڈر بنانے کی کوشش ’وقت کا ضیاع‘ ہے اور میں اس انتخاب کو قبول نہیں کروں گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561663_020316_updates.jpg
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صدر ٹرمپ نے ایران کی صورتِ حال کا موازنہ وینزویلا سے کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ڈیلسی روڈریگز کی قیادت میں وہاں حکومت برقرار رکھی گئی، اسی طرح ایران میں بھی ایسی قیادت چاہتے ہیں جو امریکا کے ساتھ تعاون کرے۔

واضح رہے کہ ایران میں سپریم لیڈر کا انتخاب 88 رکنی مجلسِ اسمبلی آف ایکسپرٹس کرتی ہے جبکہ خطے میں جاری کشیدگی اور حملوں کے باعث نئے رہنما کے انتخاب کا عمل غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں مجھے شامل کیا جانا چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ