slotcosino Publish time 2026-3-6 16:14:01

رمضان کا تیسرا جمعہ، پنجاب پولیس ہائی الرٹ، 83 ہزار اہلکار تعینات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562692_6721469_Punjab-Police_updates.jpg—فائل فوٹو

رمضان المبارک کے آج تیسرے جمعے کے موقع پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے، 83 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب عبد الکریم نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے جاری ایک بیان میں پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گرد و شر پسند عناصر، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

انہوں نے حکم دیا ہے کہ مساجد، پولیس چوکیوں، قونصل خانوں، حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-04/1553169_040330_updates.jpg
راؤ عبد الکریم IG پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی FIA تعینات

اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر و... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مساجد، عبادت گاہوں، اہم مقامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکار انتہائی الرٹ رہیں۔
Pages: [1]
View full version: رمضان کا تیسرا جمعہ، پنجاب پولیس ہائی الرٹ، 83 ہزار اہلکار تعینات