اداکارہ مومنہ اقبال کی بہادری، چوروں سے اپنا سامان کیسے واپس لیا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562701_2829790_13_updates.jpgمومنہ اقبال---فائل فوٹو
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے جس میں انہوں نے چوری ہونے والا اپنا سامان ڈھونڈ کر واپس حاصل کر لیا۔
اداکارہ ایک پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں جہاں انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ کے باہر کھڑی میری گاڑی سے قیمتی سامان چوری ہو گیا، چوری ہونے والی اشیاء میں میرا آئی فون، ایئر پوڈز، کپڑے، جوتے اور دیگر ذاتی سامان شامل تھا۔
مومنہ اقبال کے مطابق اس بیگ میں میرے مرحوم والد کا بٹوہ بھی موجود تھا، جس کے کھو جانے پر میں بہت پریشان ہوئی، ابتداء میں اپنی ٹیم کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی تھیں، مگر بعد میں مجبوراً پولیس کو اطلاع دینا پڑی۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد میں نے خود ہی تحقیقات شروع کر دیں، اپنی دوست طوبیٰ انور کے ساتھ میں نے فائنڈ مائی آئی فون Find My iPhone فیچر کی مدد سے اپنے فون کی لوکیشن تلاش کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-24/1559516_020829_updates.jpg
اگر مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری آسکتی ہے: مومنہ اقبال
مومنہ اقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ لوکیشن ملنے کے بعد میں نے پولیس کو درست مقام فراہم کیا اور اس کی پیروی کی، اس طرح میں اپنا زیادہ تر سامان واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، جس میں میرے والد کا بٹوہ بھی شامل تھا جس کے کھو جانے کا مجھے سب سے زیادہ خوف تھا۔
مومنہ اقبال نے بتایا کہ اس واقعے نے مجھے بہت پریشان کیا تھا لیکن خوشی ہے کہ آخرکار میرا قیمتی سامان واپس مل گیا۔
Pages:
[1]