slotcosino Publish time 2026-3-6 18:10:33

جنوبی افریقی نوجوانوں کو دھوکے سے روس یوکرین جنگ پر بھیجے جانے کا انکشاف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562697_8926300_News4_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

جنوبی افریقا کے شہر ڈربن واپس آنے والے متعدد نوجوانوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیکیورٹی ٹریننگ اور ملازمت کے نام پر روس بلایا گیا اور بعد ازاں یوکرین جنگ کے محاذ پر بھیج دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ سپھو دلامینی کے مطابق روس پہنچنے کے بعد ان سے کپڑے، دستاویزات اور ذاتی سامان تک جلوا دیا گیا، اُنہوں نے بتایا کہ شروع سے ہی حالات انتہائی سخت تھے اور ہمیں جنگ کے لیے تیار کیے بغیر اگلی صفوں میں بھیج دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے 20 سے 39 سال کے درمیان درجنوں نوجوانوں کو گزشتہ سال روس بھیجا گیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ انہیں وی آئی پی باڈی گارڈ کی تربیت کا وعدہ کیا گیا تھا مگر بعد میں انہیں ایک نیم فوجی گروپ کے تحت یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس میں لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-25/1559686_033159_updates.jpg
یوکرین جنگ کے چار سال مکمل، یورپ کا کیف کے شانہ بشانہ رہنے کا اعلان

کراچی یوکرین جنگ کے چار سال مکمل، یورپ کا کیف کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس معاملے میں جنوبی افریقا کے سابق صدر جیکب زوما کی بیٹی دودوزیلے زوما سمبودلا کا نام بھی سامنے آیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے نوجوانوں کی بھرتی میں کردار ادا کیا۔

اس اسکینڈل کے بعد وہ پارلیمنٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئی ہیں جبکہ پولیس نے الزامات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے افریقی جنگجوؤں کو سب سے خطرناک مشنز پر بھیجا اور ان کے ساتھ نسلی امتیاز بھی برتا گیا، بعض افراد کو ڈرون حملوں کے دوران زخمیوں اور لاشوں کو اٹھانے کے لیے بھیجا جاتا تھا۔

جنوبی افریقی حکومت کے مطابق 15 شہریوں کو روس سے واپس لایا گیا ہے جبکہ 2 افراد جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں، 1 زخمی شخص وہیل چیئر پر وطن لوٹا ہے جبکہ 1 کا پیر ڈرون حملے میں ضائع ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے رابطہ کر کے شہریوں کی واپسی ممکن بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-26/1531911_042248_updates.jpg
روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے قریب پہنچ گئے، صدر ٹرمپ

کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹس کے مطابق روس کی نجی فوجی کمپنی Wagner Group پر الزام ہے کہ اس نے افریقی ممالک میں بھرتی مہم چلائی اور نوجوانوں کو نوکری، تربیت یا یورپ پہنچنے کے وعدوں کے ذریعے جنگ میں شامل کیا۔

رپورٹس کے مطابق 36 افریقی ممالک کے کم از کم1400 سے زائد افراد روسی افواج کے ساتھ جنگ میں شامل ہوئے جن میں گھانا، کینیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کے شہری بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا میں اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ طور پر بھرتی کرنے والے افراد کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور غیر ملکی جنگ میں شرکت کے الزامات عائد کیے جا سکتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: جنوبی افریقی نوجوانوں کو دھوکے سے روس یوکرین جنگ پر بھیجے جانے کا انکشاف