پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونا چاہیے: شیخ وقاص اکرم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562703_6042481_News6_updates.jpgشیخ وقاص اکرم---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نے واضح الفاظ میں اسرائیل اور امریکا کے حملے کی مذمت کی ہے، افغانستان جنگ ہو یا بیرونی مداخلت، پاکستان کے مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-20/1558251_050355_updates.jpg
’’بورڈ آف پیس‘‘ میں اسرائیل یا نیتن یاہو کی موجودگی سے کوئی پریشانی نہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد پاکستان کو امریکی صدر کے ’بورڈ آف... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط ہیں، قوم بانی کی صحت پر شدید تشویش میں مبتلا ہے، ملاقات فوری کروائی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی پالیسی صرف تحریکِ انصاف کا انفارمیشن ڈپارٹمنٹ جاری کرتا ہے، بیرونِ ملک موجود سوشل میڈیا کارکن پارٹی کے ماتحت کام نہیں کرتے۔
Pages:
[1]