بھارت: امتحانی مرکز جاتے بہن بھائی کو چچا نے گھات لگا کر قتل کر ڈالا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562708_3441135_News7_updates.jpg—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں امتحان دینے کے لیے گھر سے نکلنے والے بہن اور بھائی کو مبینہ طور پر ان کے سگے چچا نے تشدد کر کے قتل کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ شیتل اور 18 سالہ کلدیپ بورڈ کے امتحان دینے کے لیے آج صبح اپنے گھر سے امتحانی مرکز کے لیے نکلے تھے۔
طالبِ علموں کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم چچا ہری سنگھ مالویہ پہلے سے ہی راستے میں گھات لگا کر بیٹھا تھا، دونوں بہن بھائی کو آتا دیکھ کر اس نے لاٹھی سے ان پر حملہ کر دیا اور مسلسل وار کیے، شدید زخمی ہونے کے باعث دونوں بہن بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534195_060011_updates.jpg
بھارت: خاتون نے حسد میں بیٹے سمیت 4 بچوں کو قتل کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ اُن بچیوں کو ختم کر دیتی تھی جنہیں وہ خود سے زیادہ خوبصورت سمجھتی تھی۔ واردات کے بعد وہ خوشی بھی مناتی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولین کے والد جگدیش مالویہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یہ قتل پرانے خاندانی تنازع کا نتیجہ ہے، ملزم کو معلوم تھا کہ دونوں بچے امتحان دینے جا رہے ہیں اور اس نے منصوبہ بندی کے تحت ان پر حملہ کر کے ان کا قتل کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم ہری سنگھ مالویہ واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Pages:
[1]