برطانیہ: یہودی مقامات کی جاسوسی کا شبہ، 10 افراد گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562727_5931712_18_updates.jpgفائل فوٹو
برطانوی پولیس نے یہودی مقامات کی جاسوسی کے شبے میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتاری لندن میں عمل میں آئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-21/1403043_065151_updates.jpg
ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، فوجی سمیت 7 اسرائیلی گرفتار
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایک جاسوس نیٹ ورک، جو مبینہ طور پر ایرانی انٹیلی جنس کے لیے فوجی اڈوں اور توانائی کے ڈھانچے کی معلومات جمع کر رہا تھا، کو توڑ دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں ایک ایرانی شہری جبکہ 3 ایرانی نژاد برطانوی شہری شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 4 افراد کی مدد کے الزام میں مزید 6 افراد کو بھی ہیرو سے گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والے تمام 10 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔
میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات اور گرفتاریوں کا تعلق یہودی کمیونٹیز کے افراد اور مقامات کی نگرانی سے ہے، وٹفورڈ، بارنٹ اور ویمبلے کے ایڈریسز پر تلاشی جاری ہے۔
Pages:
[1]