slotcosino Publish time 2026-3-6 19:28:38

کراچی: امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت، انکوائری کا آغاز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562726_728357_us_updates.jpg
— فائل فوٹو

کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی کے دوران 11 افراد کی ہلاکت اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک نے تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا تھا جن میں سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

ایس ایس پی امجد شیخ، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1560966_120039_updates.jpg
کراچی: امریکی قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی، فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق

مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس موقع پر ایس ایس پی امجد شیخ کی جانب سے مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی سی سی ٹی ویڈیوز اور پولیس کی موجودگی کا جائزہ لے رہی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے مزید افسران کو بھی طلب کیا جائے گا، اس کمیٹی نے 7 روز کے اندر مکمل تفصیلات کی رپورٹ وزیرِ داخلہ کو پیش کرنی ہے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت، انکوائری کا آغاز