ایران کے بعد کیوبا بھی نشانے پر؟ ٹرمپ کا تبدیلی کا اشارہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562729_4200491_20_updates.jpg---فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے بعد کیوبا میں حکومت کی تبدیلی بھی وقت کا سوال ہے۔
وائٹ ہاؤس میں فٹبال کلب انٹر میامی کی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ پہلے ایران کا معاملہ مکمل کرنا چاہتی ہے، اس کے بعد کیوبا سے متعلق اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کیوبا کے معاملے پر بہترین کام کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562716_012122_updates.jpg
ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام، ویڈیو وائرل
امریکا بھر سے پادریوں نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں جمع ہو کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا بھر میں اپنی ترجیحات کے حصول کے لیے طاقت کا استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جہاں بھی ضروری ہوا وہاں کارروائی کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی کیوبا پر سخت معاشی پابندیاں عائد کر چکا ہے اور واشنگٹن کی جانب سے کیوبا کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی جاری ہے۔
Pages:
[1]