وزیرِاعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی کی تجویز منظور کرلی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562735_6379974_1_updates.jpg— فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی کی تجویز منظور کرلی۔
اس کے علاوہ آن لائن اور ورک فارم ہوم کے بارے میں سفارشات پیر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور کھپت پر ہونے والے اجلاس میں وزیرِخزانہ نے وزیرِاعظم کو بریفنگ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، ان اقدامات کے باعث ایندھن کے اسٹاک کا مؤثر استعمال اور طلب میں کمی ہو سکے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-03-06/1562379_035903_updates.jpg
ملک میں صرف 10 سے 14 روز کا پیٹرول موجود ہے، عبدالسمیع خان
کراچیآل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیرِاعظم نے وزیرِ خزانہ کو صوبوں سے مشاورت کے بعد پیر کو ورک فرام ہوم کے بارے میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی مدت کی منظوری دیں گے۔
Pages:
[1]