slotcosino Publish time 2026-3-7 00:01:02

لبنان: حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیر کے بیٹے سمیت کئی فوجیوں کو زخمی کردیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562748_2464566_irsl_updates.jpgفوٹو: اسرائیلی میڈیا

لبنان کی سرحد پر فوجی کارروائی کے دوران حزب اللّٰہ کے ہاتھوں کئی اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں، جن میں ایک اہم حکومتی شخصیت کا بیٹا بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بزلئیل سموٹریچ کا بیٹے بھی لبنانی سرحد کے قریب جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں شامل ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجی لبنان کی سرحد پر جاری جھڑپوں کے دوران زخمی ہوئے، تاہم واقعے کی تفصیلات اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں مکمل معلومات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562747_055116_updates.jpg
ایران کے آپریشن وعدہ صادق کی 22ویں لہر شروع، جدید میزائلوں سے حملوں کا آغاز کردیا

سپاہ پاسداران انقلاب نے آج امریکا اور صہیونی حکومت کی تنصیبات پر جدید ترین بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، تازہ حملوں میں 15 سے زائد فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نےبیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں، خصوصاً داحیہ کے مختلف محلوں کو نشانہ بنایا۔ دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دارالحکومت کے کئی علاقوں میں زوردار آوازیں سنائی دیں۔
Pages: [1]
View full version: لبنان: حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیر کے بیٹے سمیت کئی فوجیوں کو زخمی کردیا