slotcosino Publish time 2026-3-7 01:19:04

ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562759_8090666_gulf_updates.jpgفوٹو: رائٹرز

امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی اربوں ڈالرز سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی۔

امریکی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق جنگ سے خلیجی ملکوں کے بجٹ اور معیش پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں سے کوئی تین ملک امریکا میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کے وعدے توڑ سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562751_063420_updates.jpg
یو اے ای نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا

حکام کا کہنا ہے کہ 112 ڈرونز کی نشاندہی کی گئی، 109 کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، 3 ڈرونز متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر گرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وعدے توڑنے کی شق پہلے ہی سرمایہ کاری معاہدے میں شامل تھی۔ یہ معاہدے پچھلے سال اس وقت ہوئے تھے جب ٹرمپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے کیے۔

حالیہ جنگ اور ایران کے حملوں کی وجہ سے دفاعی اخراجات، خوراک، دوائیوں کی فراہمی اور معیشت میں سست روی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی