امریکا آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکام، خام تیل یکمشت 9 فیصد مہنگا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562763_2860788_OilPrice_updates.jpgفائل فوٹوامریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت یکمشت 9 فیصد تک بڑھ گئی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561927_094203_updates.jpg
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز ہر صورت کھلوانے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کیا تھا کیونکہ ایران نے اعلان کیا تھا کہ ہر گزرنے کی کوشش کرنے والے جہاز کو راکھ میں بدل دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوائیں گے، نہ صرف وہاں سے گزرنے والے کمرشل بحری جہازوں کی انشورنس کی جائے گی بلکہ ضرورت پڑنے پر ان کمرشل جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی نیوی ساتھ جائے گی۔
Pages:
[1]