پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562762_4655189_PakHockey1_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
گول کیپر علی رضا نے پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561907_070142_updates.jpg
پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائی سے ایک قدم کی دوری پر
پاکستان نے آسٹریا کو شکست دیکر ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائیر میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائیر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔
میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا، جو گول کیپر علئ رضا نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا اور ساتھ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے سففیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے گول کئے ورلڈ کپ 14 اگست سے بیلجیم اور نیدر لینڈ میں شروع ہوگا۔
پاکستان ہاکی ٹیم پچھلے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، قومی ٹیم آخری بار 2018ء کے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔
Pages:
[1]