ایران سے جنگ، بھارتی میڈیا فیک نیوز، سنسنی پھیلا کر اسرائیلی ایجنڈا پھیلانے لگا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562770_3781476_IranIsraelWar_updates.jpgاے ایف پیایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد بعض بھارتی ٹی وی چینلز نہ صرف فیک ویڈیوز اور پرانی فوٹیج نشر کر رہے ہیں بلکہ جنگ کی کوریج کو سنسنی خیز انداز میں نشر کر کے خلیجی ملکوں میں خوف اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد بھارت کے کئی ٹی وی چینلز نے ایک بار پھر فیک نیوز، سنسنی خیزی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانا شروع کر دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561932_113123_updates.jpg
بھارت کا ایران کیخلاف امریکی بحریہ کو بندرگاہیں دینے کے الزام پر ردعمل
بھارت نے ایران کے خلاف جاری تنازع میں امریکی بحریہ کو بندرگاہیں دینے کا الزام مسترد کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
برج خلیفہ پر فیک حملہ ہو، دبئی کے ایک اپارٹمنٹ میں موجود خاتون پر لائیو حملے کی جعلی ویڈیو یا بحرین کی ایک پرانی ویڈیو کو دبئی پر حملہ قرار دے کر چلانا۔
خلیجی ملکوں کے اپنے میڈیا آؤٹ لیٹس نے اس بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھولنا شروع کر دیا ہے اور کہا بعض بدنام زمانہ بھارتی ٹی وی چینلز فیک نیوز پھیلا کر اسرائیل کا بیانیہ آگے بڑھا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اسلاموفوبیا بھارت سے نکل کر خلیجی ممالک تک پہنچ رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562769_100816_updates.jpg
انڈونیشیا کی ایران، اسرائیل تنازع میں ثالثی کی پیشکش
انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیش کش کردی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گلف نیوز نے اپنے اداریے میں لکھا کہ بھارت کے زہریلے ٹی وی چینلز کو اسلاموفوبیا پھیلانے اور خلیجی ممالک کی سماجی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جہاں کروڑوں لوگ مختلف قومیتوں اور مذاہب کے باوجود پرامن طریقے سے رہتے اور کام کرتے ہیں۔
ممتاز عرب شخصیات نے بھی اپنے ملکوں میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ہفتے نفرت پھیلانے کے خلاف انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون توڑنے والوں کو کم از کم 5 سال قید اور 5 لاکھ سے 10 لاکھ درہم تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
یہ وارننگ اس لیے جاری کی گئی کہ بھارتی ٹی وی چینلز سے متاثر ہو کر خلیجی ممالک میں مقیم بعض بھارتی تارکینِ وطن نے اسلام، پیغمبرِ اسلام، اسلامی ثقافت اور مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز زبان استعمال کرنا شروع کر دی ہے۔
کئی بھارتی چینلز پہلے بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے جعلی بیانیے بناتے رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران انڈیئن میڈیا پراپیگینڈا دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آیا۔
بھارتی پرائم ٹائم میں نشر ہونے والا یہی نفرت انگیز مواد یو اے ای سمیت خلیجی ممالک تک بھی پہنچ رہا ہے، جس سے اسلاموفوبیا کو فروغ مل رہا ہے۔
عرب میڈیا ہاؤسز نے اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ ریپبلک ٹی وی، زی نیوز، انڈیا ٹی وی، آج تک، اے بی پی اور ٹائمز ناؤ جیسے بھارتی چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے جو نفرت پر مبنی بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔
Pages:
[1]