slotcosino Publish time 2026-3-7 11:42:44

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی صدر کو چیلنج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562908_5112644_irgc_updates.jpg

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ٹرمپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو امریکی جنگی جہازوں سے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی دے کر دکھائیں۔

ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آئل ٹینکرز کو لے جانا شروع کر سکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562763_084517_updates.jpg
امریکا آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکام، خام تیل 9 فیصد مہنگا

امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت یکمشت 9 فیصد تک بڑھ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے آبنائے ہرمز کو بند نہیں کیا ہے، آبنائے ہرمز سے اسرائیل اور امریکا کے بحری جہاز نہیں گزر سکتے۔

دوسری جانب امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد خام تیل کی قیمت 9 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

برینٹ خام تیل 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی دوران قطری وزیرِ توانائی نے خبر دار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے، خدشہ ہے کہ تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک چند ہفتوں یا دنوں میں تیل کی پیداوار روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل ہوسکتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی صدر کو چیلنج