اگر عراقی کرد رہنماؤں نے امریکا سے تعاون کیا تو پورا انفرااسٹرکچر نشانہ بنے گا: ایرانی افواج
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562928_742492_02_updates.jpg—فائل فوٹوایرانی افواج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر عراقی کرد رہنماؤں نے امریکا سے تعاون کیا تو پورا انفرااسٹرکچر نشانہ بنے گا۔
ترجمان ایرانی افواج نے کہا کہ دشمن سے تعاون ہوا تو کردوں کو ایسا کچل دیں گے کہ آئندہ سیکیورٹی نصیب نہ ہو۔
دوسری جانب ایران نے خلیج میں امریکی و برطانوی آئل ٹینکروں پر میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562908_064145_updates.jpg
ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی صدر کو چیلنج
ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ٹرمپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو امریکی جنگی جہازوں سے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی دے کر دکھائیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ شمالی خلیج فارس میں امریکی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
ایران نے کہا کہ آبنائے ہرمز امریکا، اسرائیل اور یورپی جہازوں کے لیے نوگو زون قرار دیا ہے۔
Pages:
[1]