slotcosino Publish time 2026-3-7 17:34:19

’ہیڈ فون نہیں تو پرواز نہیں‘، یونائیٹڈ ایئر لائنز کا نیا سفری قانون متعارف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562934_1759207_News4_updates.jpg
---فائل فوٹو

امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئر لائنز نے مسافروں کے لیے اپنی پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دورانِ پرواز موبائل یا دیگر آلات پر بغیر ہیڈفون کے آواز یا ویڈیو چلانے والے مسافروں کو طیارے سے اتارا جا سکتا ہے اور ان پر مستقل سفری پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونائیٹڈ ایئر لائنز کی کمپنی نے 27 فروری کو اپنے پیسنجر معاہدے میں نئی شق شامل کی ہے۔

نئی شق کے تحت عملے کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ ایسے مسافروں کو سفر سے روک سکتے ہیں یا انہیں پرواز سے ہٹا سکتے ہیں جو بلند آواز میں مواد چلا کر دوسرے مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

اگر کسی مسافر کے رویے کی وجہ سے کمپنی کو نقصان یا اضافی خرچ برداشت کرنا پڑے تو اس کی مالی ذمے داری بھی اسی مسافر پر عائد کی جا سکتی ہے۔
پالیسی سخت کرنے کی وجہ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555515_033125_updates.jpg
دنیا کے زیادہ تر مسافر طیارے سفید، مگر ایئر نیوزی لینڈ کے جہاز سیاہ کیوں ہیں؟

اگر آپ کسی ہوائی اڈے پر طیاروں کو دیکھیں تو ایک بات یقینی طور پر ذہن میں آتی ہے کہ دنیا بھر کی زیادہ تر کمرشل ایئرلائنز کے جہاز سفید رنگ کے ہیں، اس کی وجہ خوبصورتی نہیں بلکہ لاگت، حفاظت اور کارکردگی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹس کے مطابق کمپنی پہلے بھی مسافروں کو ہیڈ فون استعمال کرنے کی ہدایت دیتی تھی تاہم طیاروں میں انٹرنیٹ اور تفریحی سہولتوں میں اضافے کے بعد اس اصول کو باضابطہ طور پر تحریری شکل دی گئی ہے تاکہ عملے کو واضح اختیار حاصل ہو اور پرواز کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
مسافروں کے لیے سہولت

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مسافر اپنے ہیڈ فون ساتھ لانا بھول جائے تو اسے فوری طور پر پرواز سے نہیں اتارا جائے گا، طیارے میں دستیاب ہونے کی صورت میں مسافروں کو مفت کانوں میں لگانے والے آلات بھی فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
قانون پر عملدرآمد کیسے ہو گا؟

عملہ پہلے مسافر کو ہیڈ فون استعمال کرنے کی ہدایت کرے گا، اگر مسافر ہدایت ماننے سے انکار کرے تو اِسے طیارے سے اتارا جا سکتا ہے۔

بار بار خلاف ورزی یا سنگین صورتِ حال میں کمپنی ایسے مسافر پر مستقل سفری پابندی بھی عائد کر سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد دورانِ پرواز نظم و ضبط برقرار رکھنا اور تمام مسافروں کے لیے پُرسکون اور محفوظ ماحول یقینی بنانا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ’ہیڈ فون نہیں تو پرواز نہیں‘، یونائیٹڈ ایئر لائنز کا نیا سفری قانون متعارف