مٹی کے تیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562967_6428144_07_updates.jpg—فائل فوٹومٹی کے تیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہو گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 130روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے81 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے، اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 188روپے 73 پیسے فی لٹر تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-03-07/1562774_041140_updates.jpg
پٹرول اور ڈیزل 55 روپے مہنگے، عالمی صورتحال کے پیش نظر مزید سخت فیصلے بھی کریں گے، حکومت
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
Pages:
[1]