slotcosino Publish time 2026-3-7 18:13:05

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے: ایرانی صدر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562965_5693081_06_updates.jpg
ایران کے صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562737_044924_updates.jpg
ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی طرف سے ہونی چاہئیں جنہوں نے اسے شروع کیا، ایرانی صدر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی طرف ہونی چاہئیں جنہوں نے اس تنازع کو شروع کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ایران سنجیدہ ہے، تاہم ملک کی خود مختاری اور وقار کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی۔
Pages: [1]
View full version: پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے: ایرانی صدر