slotcosino Publish time 2026-3-7 18:51:54

میں نے کرکٹ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کھیلی، فیلڈنگ کی وجہ سے نہیں: محمد عامر کا محمد کیف کو دوٹوک جواب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562960_2775198_%DB%8C%D8%B3%D9%86_updates.jpg
— فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی سابق کرکٹر محمد کیف کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ میں اپنی جگہ کارکردگی کی بنیاد پر بنائی، صرف فیلڈنگ کی وجہ سے نہیں۔

حریف ممالک کے سابق کرکٹرز کے درمیان یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب محمد عامر نے جاری ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی اوپنر ابھی شیک شرما پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی بیٹر کو ’سلوگر‘ قرار دیا اور پیشگوئی کی کہ بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل تک نہیں پہنچ پائے گا۔

ٹورنامنٹ کے دوران ابھیشیک شرما مسلسل بڑی اننگز کھیلنے میں مشکلات کا شکار رہے، جس سے محمد عامر کی ابتدائی تنقید کو کسی حد تک تقویت ملی، تاہم بھارت کے فائنل تک پہنچنے کے حوالے سے فاسٹ بولر کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562200_021724_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ: فائنل کی دوسری ٹیم کونسی ہوگی؟ محمد عامر کی پیشگوئی

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج ممبئی میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارت فائنل میں پہنچ چکا ہے اور 8 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹرافی کے لیے مقابلہ کرے گا۔

محمد کیف نے محمد عامر کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے مداحوں سے کہا تھا کہ پاکستانی سابق فاسٹ بولر کے بیانات کو سنجیدگی سے نہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر بھارت کے بارے میں صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے بات کرتے ہیں۔

اس پر محمد عامر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے محمد کیف کے بیان پر سوال اٹھایا ہے اور مختصر فارمیٹ میں اپنے تجربے کا حوالہ دیا ہے۔

فاسٹ بولر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ مجھے ان کے کیریئر کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں، انہوں نے انڈین پریئمیر لیگ میں صرف 29 میچز کھیلے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 103 تھا، مجھے بھارتی ٹیم کے بارے میں بات کر کے توجہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، میں 350 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکا ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560711_121019_updates.jpg
پاکستان سیمی فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے؟ محمد عامر نے بتا دیا

جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے کے پس پردہ سابق فاسٹ بولر سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پاکستان آج کا میچ چیت سکتا ہے اور کیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ میں نے بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ کارکردگی کی بنیاد پر بنائی ہے، فیلڈنگ کی وجہ سے نہیں، آپ کو دادا (سارو گانگولی) کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، آپ نے کرکٹ اپنی فیلڈنگ کی وجہ سے کھیلی ہے، اس طرح کے ریمارکس نہیں دینے چاہئیں۔

واضح رہے کہ بھارت ٹرافی کے حصول کے لیے صرف ایک قدم دور ہے، دفاعی چیمپئن ٹیم اگر فائنل جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل مسلسل دوسری بار جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔
Pages: [1]
View full version: میں نے کرکٹ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کھیلی، فیلڈنگ کی وجہ سے نہیں: محمد عامر کا محمد کیف کو دوٹوک جواب