slotcosino Publish time 2026-3-7 18:51:55

بھارت: 3 دن پرانے سامبر پر شوہر سے جھگڑا، دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562971_2415448_News8_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بھارتی شہر بنگلورو میں گھریلو جھگڑے کے بعد ایک 27 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی کر خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متوفیہ کی شناخت کاویہ کے نام سے ہوئی ہے جو رنگاسوامی نامی شخص کی بیوی تھی اور ان دونوں کا ایک 4 سالہ بچہ بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کاویہ نے 3 دن پہلے کا پکا ہوا سامبر دوبارہ گرم کر کے کھانے میں شوہر کو پیش کیا، اس بات پر میاں بیوی کے درمیان بحث شروع ہوئی جو بعد میں شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561828_095514_updates.jpg
بھارت: من پسند کھانا بنانے کی اجازت نہ ملنے پر ساس سے تنگ آئی ٹی ملازمہ نے خودکشی کر لی

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک سابق آئی ٹی ملازمہ نے مبینہ گھریلو تنازعات سے تنگ آ کر خودکشی کر لی، متوفیہ کی شناخت سشما کے نام سے ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

لڑائی کے دوران شوہر نے خاتون کو برا بھلا کہا اور ہاتھ اٹھانے کی بھی کوشش کی۔

صورتِ حال سے دل برداشتہ کاویہ نے جھگڑے کے بعد گھر میں رکھی زرعی زہریلی دوا پی لی۔

اہلِ خانہ کے مطابق خاتون کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: 3 دن پرانے سامبر پر شوہر سے جھگڑا، دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی