slotcosino Publish time 2026-3-7 20:09:55

بھارت: سابقہ اہلیہ کو تحفہ دینے کیلئے نوجوان نے رقم لوٹ کر دوست کو قتل کرڈالا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562973_9470998_News9_updates.jpg
کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے قریبی دوست سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر اس کا قتل کر ڈالا، ملزم نے بعد ازاں اسی رقم سے سابقہ بیوی کے لیے تحفہ بھی خریدا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو اپنے دوست کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، مقتول پیشے کے اعتبار سے ویلڈر تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 19 فروری کو ملزم نے اپنے دوست کو ایک فنانس کمپنی کی جانب سے ہونے والی سونے کی نیلامی میں شرکت کا بہانہ بنا کر گھر سے بلایا، مقتول تقریباً 2.5 لاکھ روپے نقد لے کر صبح 11 بجے گھر سے نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسے موٹر سائیکل پر جنگل کے قریب لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیار سے پہلے دوست کو قتل کیا اور بعد ازاں رقم لے کر فرار ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562708_010150_updates.jpg
بھارت: امتحانی مرکز جاتے بہن بھائی کو چچا نے گھات لگا کر قتل کر ڈالا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں امتحان دینے کے لیے گھر سے نکلنے والے بہن اور بھائی کو مبینہ طور پر ان کے سگے چچا نے تشدد کر کے قتل کر ڈالا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اگلی صبح ایک دودھ فروش نے جنگل کے راستے سے گزرتے ہوئے لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔

پولیس نے مقتول کی شناخت اور اس کی آخری سرگرمیوں کا سراغ لگا کر ملزم تک رسائی حاصل کی۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ قتل کے بعد ملزم اپنی سابقہ اہلیہ سے ملا، اِسے 60 ہزار روپے نقد دیے اور لوٹی گئی رقم سے اس کے لیے نیا ٹی وی بھی خریدا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم اور مقتول گزشتہ 7 سال سے ایک دوسرے کے دوست تھے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: سابقہ اہلیہ کو تحفہ دینے کیلئے نوجوان نے رقم لوٹ کر دوست کو قتل کرڈالا