slotcosino Publish time 2026-3-7 20:09:58

ایران امریکا جنگ کے اثرات سوئی ناردرن سسٹم پر بھی آنے لگے: ذرائع سوئی نادرن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562961_4966961_Sui-Northern-Gas_updates.jpg—فائل فوٹو

ذرائع سوئی نادرن کا کہنا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے اثرات سوئی ناردرن سسٹم پر بھی آنے لگے ہیں۔

ذرائع سوئی نادرن کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ شروع ہوگئی ہے اور صارفین کو گیس کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔

سوئی نادرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ باقاعدہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول فی الحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔سحری اور افطاری کے اوقات اولین ترجیح ہے، باقی اوقات میں گیس کا پریشر کم کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-09-16/985471_102026_updates.jpg
سوئی ناردرن کا مختلف شعبوں کیلئے گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے مختلف شعبوں کے لیے گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حکام نے کہا کہ پریشر کم ہونے سے گنجان آبادی والے گھروں کو گیس فراہمی میں تعطل آسکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ آر ایل این جی کی سپلائی 800 ملین کیوبک فٹ سے 200 ملین کیوبک فٹ پر آگئی ہے۔

سوئی نادرن گیس کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کے بعد حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: ایران امریکا جنگ کے اثرات سوئی ناردرن سسٹم پر بھی آنے لگے: ذرائع سوئی نادرن