slotcosino Publish time 2026-3-7 20:48:51

ایران کی اسٹاک مارکیٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562985_5327490_%D8%A8%D8%B4%D8%AC%D8%A7_updates.jpg
— فائل فوٹو

ایران پر اسرائیلی حملوں کے پیشِ نظر ملک کی اسٹاک مارکیٹ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرِ معیشت علی مدنی زادہ نے اسٹاک مارکیٹ کو آئندہ نوٹس تک عارضی طور پر بند کر کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں اور کمپنیوں کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے ایران کی اسٹاک مارکیٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور یہ آئندہ اطلاع تک بند رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی بندش کا مقصد موجودہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو قابو میں لانا اور مالیاتی ماحول کو مستحکم کرنا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران کی اسٹاک مارکیٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند