slotcosino Publish time 2026-3-7 22:07:27

پڑوسی ممالک سے ہاتھ ملائیں گے اور امریکیوں کو خطے سے نکال باہر کریں گے: ایرانی فوج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562989_8743083_Iran-army_updates.jpgفوٹو: فائل

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے ہاتھ ملائیں گے اور امریکیوں کو خطے سے نکال باہر کریں گے۔

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران پر حملے کےلئے فضائی حدود فراہم نہ کرنے والے ممالک پر حملہ نہیں کیا۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ خطے میں ان تمام اڈوں کو نشانہ بنایاہے جہاں سے ایران پر حملے شروع ہوئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562928_100148_updates.jpg
عراقی کرد رہنماؤں نے امریکا سے تعاون کیا تو پورا انفرااسٹرکچر نشانہ بنے گا: ایرانی افواج

ترجمان ایرانی افواج نے کہا کہ دشمن سے تعاون ہوا تو کردوں کو ایسا کچل دیں گے کہ آئندہ سیکیورٹی نصیب نہ ہو۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش تھی کہ پڑوسی مسلم ممالک کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے عرب امارات میں الظفرہ ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں امریکی سیٹیلائٹ مواصلاتی نظام، وارننگ ریڈار اور فائر کنٹرول ریڈار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پڑوسی ممالک سے ہاتھ ملائیں گے اور امریکیوں کو خطے سے نکال باہر کریں گے: ایرانی فوج