لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیر دفاع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562994_1131152_Katz_updates.jpg
اسرائیل وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔
اپنے بیان میں یسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان کے خلاف کوئی علاقائی دعویٰ نہیں، لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر حملوں کی صورتحال قابل قبول نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562748_062619_updates.jpg
لبنان: حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیر کے بیٹے سمیت کئی فوجیوں کو زخمی کردیا
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بزلئیل سموٹریچ کا بیٹے بھی لبنانی سرحد کے قریب جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ لبنانی حکومت ہماری ہدایت پر عمل کرے، اس سے پہلے کہ ہم اس سے بھی زیادہ کارروائیاں کریں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان حکومت نے نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کے تحت ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
اسرائیلی وزیردفاع کی جانب سے یہ بیان ایک سیکیورٹی اجلاس کے بعد سامنے آیا جس میں اسرائیلی فوج کے آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
Pages:
[1]