slotcosino Publish time 2026-3-7 22:46:36

بھارت میں ایندھن ذخائر میں روز بروز اضافہ، پیٹرول ڈیزل قیمتیں بڑھانے کا ارادہ نہیں، رپورٹ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562995_7634877_Crude-Oil-india_updates.jpgفوٹو: فائل

مشرقی وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کے باوجود بھارت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں ایندھن کے ذخائر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ پیشکش کی گئی تو بھارت روس سے ایل این جی کی خریداری پر غور کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت نے سعودی پورٹ ینبع سے تیل کی کچھ کھیپ بُک کرلی ہیں۔ بھارت کا پیٹرول اور ڈیزل کی ریٹیل قیمتیں بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت میں ایندھن ذخائر میں روز بروز اضافہ، پیٹرول ڈیزل قیمتیں بڑھانے کا ارادہ نہیں، رپورٹ