slotcosino Publish time 2026-3-8 00:05:15

لبنان: اسرائیلی فوج کی گھر پر بمباری، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563002_1002052_lebn_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فوج نے مشرقی لبنان کے قصبے پر فضائی حملہ کرکے 4 بچوں سمیت 6 افراد کو شہید کردیا۔

لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہید افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562994_054051_updates.jpg
لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ لبنانی حکومت ہماری ہدایت پر عمل کرے اس سے پہلے کہ ہم اس سے بھی زیادہ کارروائیاں کریں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساحلی شہر طائر میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی فضائی بمباری کی ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج ان مقامات کو نشانہ بنائے گی جو حزب اللہ کی عسکری تنصیبات ہیں، حزب اللہ اس علاقے میں اپنی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی۔
Pages: [1]
View full version: لبنان: اسرائیلی فوج کی گھر پر بمباری، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید