slotcosino Publish time 2026-3-8 00:43:07

پنجاب میں ورک فرام ہوم اور آن لائن کلاسز کی تجویز دے دی گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563000_5220578_workhome_updates.jpgفائل فوٹو

محکمہ توانائی پنجاب نے توانائی کی بچت کے لیے تجاویز حکومت کو پیش کردیں، جس میں سرکاری اجلاس آن لائن اور ورک فرام ہوم کے ساتھ جامعات اور کالجز میں آن لائن کلاسز لینے کی تجاویز بھی دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکولز اور اکیڈمیز میں ہائبرڈ نظام متعارف کروانے کی سفارش کی گئی، عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے اور اورنج لائن، میٹرو بس سروس کے اوقات بڑھانے کی تجویز دی گئی۔

صوبے بھر میں رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے کی سفارش کی گئی، ہائی انٹینسٹی ایل ای ڈیز، بل بورڈز اور نیون سائنز بند کرنے کی تجویز کے ساتھ عمارتوں کی سجاوٹی لائٹس بند کرکے توانائی کی بچت کی سفارش کی گئی۔
Pages: [1]
View full version: پنجاب میں ورک فرام ہوم اور آن لائن کلاسز کی تجویز دے دی گئی