slotcosino Publish time 2026-3-8 01:22:12

ذاتی زندگی کے مسائل سنبھال لوں گا، حامی پریشان نہ ہوں، وجے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563010_6558155_Vijay0_updates.jpg

بھارتی اداکار اور سیاستدان وجے نےکہا ہے کہ وہ ذاتی زندگی کے مسائل سنبھال لیں گے، اس معاملے میں حامی پریشان نہ ہوں۔

51 سالہ وجے نے 2024ء میں سیاسی جماعت ’ٹی وی کے‘ بنائی، وہ حالیہ دنوں میں ذاتی زندگی کے تنازعات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557083_113729_updates.jpg
تریشا کرشنن کی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید

تمل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن نے اپنا نام سیاسی بیان بازی میں گھسیٹے جانے پر سخت ردعمل دیا اور کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی کی تردید کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

27 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد اُن کی اہلیہ سنگیتا نے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی اور الزام لگایا کہ وہ ایک خاتون اداکارہ کے ساتھ ناجائز تعلق میں رہے ہیں۔

اداکار وجے کو گزشتہ دنوں اداکارہ تریشا کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں دیکھا گیا، جس کے بعد اس معاملے نے مزید توجہ حاصل کی ہے۔

ٹی وی کے کے سربراہ نے عالمی یوم خواتین کی تقریب سے خطاب میں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل کا ذکر کیا اور اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ ان معاملات کی وجہ سے پریشان نہ ہوں، میں خود ان مسائل کو سنبھال لوں گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-29/1514822_060452_updates.jpg
تھلاپتی وجے کی ریلی میں ہلاکتیں، درج مقدمے میں کیا ہے؟

اداکاری سے سیاست میں آنے والے تھلاپتی وجے کی پارٹی ریلی میں 41 افراد کی ہلاکت کے بعد درج مقدمے میں کیا ہے؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوران تقریب وجے نے آئندہ اسمبلی انتخابات کےلیے خواتین کےلیے کئی فلاحی وعدے بھی کیے، جن میں ماہانہ مالی امداد اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

وجے کی اہلیہ سنگیتا سے 1999ء میں شادی ہوئی تھی، 2026ء میں انہوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا اور ساتھ ہی عبوری طور پر ازدواجی گھر میں رہنے کی اجازت مانگی۔

جوڑے کے دو بچے جیسن سنجے اور دیویا شاشا ہیں، درخواست میں سنگیتا نے بتایا کہ وہ برطانوی شہری ہیں، اس وقت بھارت میں اُن کے پاس کوئی رہائش گاہ نہیں ہے۔

اداکار کی آخری فلم جنانایگن ہوگئی، جس کی ریلیز کے بعد وہ مکمل طور پر سیاست پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
Pages: [1]
View full version: ذاتی زندگی کے مسائل سنبھال لوں گا، حامی پریشان نہ ہوں، وجے