ترکیے کی امن پر مبنی کوششیں جاری ہیں: صدر اردوان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563011_1158189_Erdogan_updates.jpgرجب طیب اردوان - فوٹو: فائلترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہترکیے کی امن پر مبنی کوششیں جاری ہیں۔
ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق ترک صدر نے اس موقع پر کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے ابھی بھی کچھ کیا جا سکتا ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے کی امن پر مبنی کوششیں جاری ہیں، ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال طویل مداخلت علاقائی اور عالمی استحکام کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہے۔
Pages:
[1]