قوم حالت جنگ میں ہے، یو اے ای آسان شکار نہیں، اماراتی صدر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563015_9455674_uae-president-mohammad-bin-zayed_updates.jpgاماراتی صدر صدر محمد بن زاید النہیان۔فوٹو: فائلمتحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلا بیان جاری کردیا۔
اماراتی صدر کا کہنا ہے کہ قوم حالت جنگ میں ہے، ہم اپنے ملک، عوام اور ہمارے خاندان کا حصہ ہمارے رہائشیوں کے لیے اپنا فرض ادا کریں گے۔
محمد بن زاید النہیان نے مزید کہا کہ یو اے ای کی کھال موٹی اور گوشت کڑوا ہے، ہم آسان شکار نہیں ہیں۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین کے جوفیر اڈے پر امریکی افواج کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں پانی کے پلانٹ پر حملے کے جواب میں بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562737_044924_updates.jpg
ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی طرف سے ہونی چاہئیں جنہوں نے اسے شروع کیا، ایرانی صدر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سر زمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں۔
Pages:
[1]