slotcosino Publish time 2026-3-8 03:18:59

نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563019_9600165_NT20Cup_updates.jpgتصویر، پی سی بی فیس بک

نیشنل ٹی 20 کرکٹ کپ کے پہلےمیچ میں لاہور ریجن وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دے دی۔

پشاور میں کھیلے گئے ایونٹ کے ابتدائی مقابلے میں لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو 6 وکٹوں سے مات دی اور پہلی فتح اپنے نام کرلی۔

پشاور ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 167 رنز بنائے اور لاہور وائٹس کےلیے 168 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

لاہور کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، فرحان یوسف نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔
Pages: [1]
View full version: نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی