slotcosino Publish time 2026-3-8 03:19:00

ایران پر بڑے سے بڑا حملہ بھی رجیم چینج نہیں لاسکے گا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563020_2467603_NSA_updates.jpgفائل فوٹو

امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں نے قرار دیا ہے کہ ایران پر بڑے سے بڑا حملہ بھی وہاں رجیم چینج نہیں لاسکے گا۔


امریکی نیشنل انٹیلیجنس ایجنسی، 18 انٹیلی جینس ایجنسیوں پر مشتمل ہے۔ اس نے اپنی تازہ ترین مشترکہ رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ ایران پر کوئی بڑا حملہ بھی وہاں رجیم چینج نہیں لاسکے گا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی اپوزیشن منقسم ہے اور اس کی جانب سے ایران کا کنٹرول سنبھالنے کا امکان نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1563017_093351_updates.jpg
امریکی فوج کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ، مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کی قیاس آرائیاں

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج جلد ہی اسی ڈویژن کے ایک ہیلی کاپٹر یونٹ کی مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے طے شدہ تعیناتی کا اعلان کرنے والی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس رپورٹ کے بعد ٹرمپ کی جانب سے ایرانی قیادت کو ختم کر کے وہاں اپنی مرضی کا حکمران مسلط کرنے کے منصوبے پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔

امریکی اخبار نے ایک ماہر کے حوالے سے لکھا کہ ایرانی حکومت اگر ٹرمپ کے دباؤ میں فیصلے کرے، تو یہ ہر اس چیز کے خلاف ہو گا جس پر ایرانی نظام کی بنیاد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران کی مذہبی اسٹیبلشمنٹ کا بالائی طبقہ نظریاتی ہے اور امریکی سامراجیت کی مزاحمت کرنا اس کا نظریہ ہے۔ بروکنگز انسٹیٹیوٹ کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران میں کوئی اور قوّت موجود نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران پر بڑے سے بڑا حملہ بھی رجیم چینج نہیں لاسکے گا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف